ملک و قوم کیلئے حکومت او ر تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ; ہمایوں اختر خان
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میںکوئی تبدیلی نہیںآئے گی ،وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمقبول فیصلے کئے اورعوام نیک نیتی سے کی جانے والی کوششوںسے آگاہ ہیں،ملک و قوم کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیںاور اسی وجہ سے حکومت نے بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے مختلف ونگز کے عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ دورمیں روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔موجودہ حکومت بھی اس طرح کے مصنوعی اقدامات سے معیشت کو سہارا د ے سکتی تھی لیکن ہم ملک و قوم کی قیمت پر اپنی سیاست نہیں چمکائیںگے ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر مقبول فیصلے کئے کیونکہ ہم معیشت کو حقیقی معنوں میں ترقی دینا چاہتے ہیں اور عوام حکومت کی نیک نیتی پر مبنی اقدامات سے آگا ہ ہیں۔