خیبرپختونخوا میں کل سے جمعہ تک شدید بارشوں کا انتباہ جاری
خیبرپختونخوا کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے صوبے کےمختلف حصوں میں کل سے جمعہ تک شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کی جانب سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اس حوالے سے ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کےلئے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیاحوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔