‘الحمدللہ ! ، آج پاکستان کورونا مٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے’
اسلام آباد : وفاقی وزیر سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے این 95،سرجیکل ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ، آج الحمدللہ پاکستان کورونا مٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کابینہ نے این 95،سرجیکل ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ، پی پی ای فہرست میں یہ آخری آئیٹم تھے جن کی ایکسپورٹ پر پابندی تھی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 26فروری کو پہلا کیس آیا تو ہم پی پی ای امپورٹ کررہے تھے ، آج الحمدللہ پاکستان کورونامٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔