وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، دورے میں اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر 20 اگست کوچین روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران وزیر خارجہ اعلی چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود چینی صدر شی جن پنگ کے متوقع دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کریں گے۔