آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم
اسلام آباد: توشہ خانہ سےتحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پرکرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنےکا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے چاروں گاڑیاں منجمدکرنےکا حکم دیا ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کی 2بی ایم ڈبلیو،لیکسزگاڑیوں کی ملکیت منجمدکرنے کےنیب فیصلےکی توثیق کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نوازشریف کی توشہ خانہ سےلی گئی مرسیڈیزکی ملکیت بھی منجمد کی جائے۔