کابل میں مارٹر گولے کا حملہ، بچوں سمیت 10 افراد زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مختلف علاقوں میں مارٹر گولے آگرے جس سے بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ افغانستان کے عوام حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں آج اپنا یوم آزادی منا رہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے پی' کے مطابق کسی دہشت گرد گروپ نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔