وزیراعظم کو آٹا اور چینی قیمتوں کی بڑی فکر لاحق ہے، شبلی فراز
شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آٹا اور چینی قیمتوں کی بڑی فکر لاحق ہے۔ پنجاب میں جولائی کے مہینے میں چینی کی مقدار میں بہت کمی دیکھی گئی۔ جولائی میں کچھ ٹرکس کو دیکھا گیا کہ وہ چینی کی نقل و حرکت کررہے ہیں۔ چینی کی نقل و حرکت دیکھی تو کارروائی پر کچھ ملز سے چینی برآمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان سے ہونے والے مذاکرات پر کابینہ کو بریف کیا گیا۔ پنجاب میں جولائی کے ماہ میں چینی کے اسٹاکس میں فرق دیکھا گیا۔ 400 ٹن چینی سندھ کی جانب لے جاتے پکڑی گئی ہے۔ پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ذخیرہ اندوزی پر حکومتی مشینری حرکت میں آئے گی۔ پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر چینی درآمد کر رہا ہے۔ 7 ستمبر سے چینی ملک میں پہنچنا شروع ہوجائے گی جبکہ تاخیر سے کرشنگ کرنے پر 50 لاکھ یومیہ جرمانہ ہوگا۔ امید کرتے ہیں کہ جو چینی درآمد کی اس سے قیمتوں میں کمی آئے گی