پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک واقعہ قابل مذمت ہے، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق پنجاب حکومت سے رابطے میں ہے،پنجاب حکومت معاملےپر سخت کارروائی یقینی بنائے،واقعہ سے متعلق ایف آئی آر درج ہو گئی ہے،ہمیں لوگوں میں پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،قوانین کے نفاذ سے پرتشدد رویے میں کچھ کمی آئے گی،سوچ بدل کر ہی ہم معاشرے کے کمزور افراد کے خلاف جرائم روک سکتے ہیں