خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے:فیاض چوہان

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملوث ان کرداروں کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی گئی ہے۔ پولیس حکام ناردا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے سائنٹفک طریقے سے ان سمیت تمام افراد کو ٹریس کر رہی ہے ٹک ٹاکر لڑکی کے ساھ مذکورہ واقعے کی فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔جس کے بعد سے پولیس مجرموں کی تلاش میں مصروف کاروائی ہے یہاں تک کہ "عاشورہ” کے فرائض کے باوجود پولیس مجرموں کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے ویڈیو کلپس اور دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے۔ایف آئی آر میں مضبوط اور غیر ضمانتی شقیں شامل کی گئی ہیں قبل ازیں ترجما ن پنجاب حکومت جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے جس کے باعث چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے اور ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی اور پنجاب حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی