آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، مشکل وقت میں چین نے بھی ہماری مدد کی جوقابل ستائش ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب، یواے ای اور قطرنے تعاون کیا، ہم نے امپورٹ پرپابندی عائد کی تھی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی چاہتاہےکہ امپورٹ پرپابندی ہٹالیں، ہم گندم، کاٹن اوردیگراناج امپورٹ کرتے ہیں، امپورٹ ہمارے کنٹرول میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ درآمدی اشیا سے پابندی ہٹا رہے ہیں، بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کیلیے امپورٹ سے پابندی ہٹانا ہے، چین اور دیگردوست ممالک نے بہت تعاون کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین 2 ارب ڈالر ری رول کردے گا، درآمد شدہ لگژری آئٹمز پرجتنا ممکن ہوسکا ٹیکس لگادیں گے، وزیراعظم نہیں چاہتےکہ لگژری آئٹمزکی درآمدات پرپابندی ختم کی جائے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ رینٹل ٹیکس کولیکشن سے27ارب روپے جمع کرلیں گے، غیر ضروری چیزوں پرڈیوٹی لگارہے ہیں۔ بجلی پرنان فنڈڈسبسڈی نہیں دیں گے۔