پیٹرول کی قیمت پر مفتاح اسماعیل کی باتیں سمجھ نہیں آتیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ عام آدمی کو پیٹرول نرخ پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ آئی سی یو میں جا کر لیٹ گئے، نواز شریف نے تو ساڑھے تین سو سے زیادہ دن جیل میں گزارے تھے، عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی پرواہ ہے، شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے ، اس کے معاملات وفاق طے کرتا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو پیٹرول نرخ پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی، مفتاح اسماعیل کی بڑی بڑی ثقیل باتیں مجھے سمجھ آتی ہیں نہ عام آدمی کو۔