دوسرا ون ڈے: نیدر لینڈز کا پاکستان کو جیت کیلئے187 رنز کا ہدف

دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان نیدرلینڈز نے پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔روٹرڈیم میں جاری میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہتر ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 44.1 اوورز میں 186 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔میچ میں نیدرلینڈز کا آغاز ہی مایوس کن رہا، نیدرلینڈز کے 3 کھلاڑی صرف 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ان کے بعد ٹام کوپر نے باس ڈی لیڈا کے ساتھ اسکور 117 تک پہنچایا ، پھر نواز نے اپنا جاود دکھایا، پہلے کوپر کو 66 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا، ان کے بعد کپتان اسکاٹ ایڈورڈز پانچ رنز بناکر نواز کا شکار بنے۔نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، باس ڈی لیڈا 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔