وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا سگریٹ پر 36ارب روپے مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ ہم تمام چیزوں پرسے پابندیاں ہٹا رہے ہیں لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ جتنی ڈیوٹیز ہیں اس پر3 گنا ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دیں۔ لگژری آئٹم کوکھول دیں مگراتنی ڈیوٹی ڈال دیں گے تاکہ امپورٹ کم ہو، امپورٹڈ جوتے، پرس اوردیگر ایسی چیزوں پرڈیوٹی لگائیں گے تاکہ زیادہ امپورٹ نہ ہو۔وفاقی وزیرنے امپوٹڈ لگژری آئٹم کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لگژری گاڑیوں اور الیکٹرانکس پر 400 سے 600 فیصد ٹیکس عائد کردیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سگریٹ اور تمباکو پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں، 4 تمباکو کمپنیاں نے ٹریک اینڈ ٹریس میں آگئی ہیں ، تمباکو اور سگریٹ پر 36ارب روپے مزید ٹیکس لگائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمباکو پر ٹیکس 10روپےسے بڑھا کر 380 روپے کر رہے ہیں ، جو کمپنیاں سیل ٹیکس نہیں دے رہی تھیں ان کا اسٹے آرڈر ہٹوا دیا ہے۔