مدینہ منورہ۔ نوائے وقت نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے زمین کے کاغذات کی ای-رجسٹریشن (E-Registration) کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس جدید نظام کے تحت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) نے وزارتِ خارجہ (MOFA) کے اشتراک سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک مؤثر سہولت فراہم کی ہے۔ اس منصوبے کے بعد بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سفارتخانوں اور قونصلیٹ کے ذریعے زمین اور جائیداد سے متعلقہ تمام ریکارڈ حاصل کر سکیں گے اور مکمل پراپرٹی ٹرانزیکشن کا عمل آن لائن اور ریموٹلی مکمل کر سکیں گے۔ صرف حتمی کارروائی پاکستان میں کی جائے گی۔ یہ سہولت خاص طور پر ان لاکھوں پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہے جو بیرونِ ملک رہتے ہیں اور جائیداد کے معاملات کے سلسلے میں بار بار پاکستان آنے میں مشکلات اور اخراجات کا سامنا کرتے تھے۔ اب وہ سفارتخانوں یا قونصلیٹس میں جا کر آسانی سے لینڈ ریکارڈ سروسز حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ: "یہ اقدام نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کو بحال کرے گا بلکہ انہیں اپنے ملک سے جڑے رہنے میں سہولت بھی فراہم کرے گا۔ حکومت، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔" یہ ای-رجسٹریشن سروس بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے ایک تاریخی قدم ہے اور اسے ملکی تاریخ میں اوورسیز کمیونٹی کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا جا رہا ہے
ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان ہائی کمشن لندن برطانیہ میں لینڈ ریکارڈ سروسز کا افتتاح کردیا
Aug 18, 2025 | 22:09