ملک میں نگران حکومت،چیئر ٹیکرزیا مارشل لاء کی گنجائش نہیں، میمو سکینڈل کو سینیٹ انتخابات سے فرار کے لیے اچھالا جا رہا ہے۔ وزیراعظم گیلانی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کا مستقبل محفوظ ہے اور مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نگران حکومت یا چیئر ٹیکرز گورنمنٹ نہیں آرہی۔ صدر آصف زرداری تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور ڈاکٹرز نے اجازت دی تو وہ ستائیس دسمبر سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔ میمو کو نان ایشو قرار دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ متنازعہ خط کوئی مسئلہ نہیں، اسے صرف سینیٹ انتخابات سے فرار کے لیے اچھالا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات اچھی رہی اور اس کا مقصد ملک میں اتحاد کی فضا پیدا کرنا تھا۔