صدر آصف علی زرداری کی آج رات وطن واپسی کاامکان ہے، کراچی میں بلاول ہائوس کے ارد گرد سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے

زرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری آج رات کسی بھی وقت وطن واپس پہنچ جائیں گے اور انکے ساتھ قریبی اہلخانہ کے افراد اور چند دوست بھی ہونگے۔ صدر کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کی طرف سے مکمل صحت یاب ہونے کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔ صدر کی آمد کےپیش نظرکراچی ایئرپورٹ سےشارع فیصل تک پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ بلاول ہاؤس اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتےہوئے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری سیکیورٹی پر مامور کردی گئی ہے۔