چکوال کا تاریخی قلعہ کٹاس آج بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے
ندو عقیدے کے مطابق ہندو دیومالائی داستانوں کے ہیرو اور ہندو مذہیب کے دیوتا شیوا کےاپنی بیوی ستی کے انتقال پر بہائے گئے آنسوؤں سے بنے والا تالاب آج بھی کٹاس راج قلعے میں موجود ہے، ضلع چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ سے چار کلومیٹر دور واقع کٹاس راج کے پر اسرار مندروں کے وسط میں موجود محبت کی یہ نشانی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔
دنیا بھر سے ہر سال ہزاروں سیاح اس پراسرار قلعے کا رخ کرتے ہیں جو یہاں موجود مندروں کے انوکھے طرز تعمیرکے سحر میں گرفتارہو جاتے ہیں۔ اتوار کے روز مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی تفریحیدورے پر یہاں آتے ہیںاور علاقے کی قدرتی خوبصورتی کے اسیر ہو جاتے ہیں۔کٹاس راج کے مندروں کا طرز تعمیر اپنی مثال آپ ہے، صدیاں گزرنے کے باوجود انکی دلکشی من کو چھو لیتی ہے، قلعہ کٹاس اپنے فطرتی حسن اور تاریخی حیثیت کے ساتھ ساتھ ہندو مذہب کی نشانی کے طور پر جاویداں ہے