برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگزمیں قومی بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نےمیچ دلچسپ بنا دیا ہے, شاہینوں نےکینگروزکےدیس میں چوتھی اننگزمیں سب سے بڑا ٹوٹل بنا لیا
برسبین ٹیسٹ میں فتح کی صورت میں پاکستان تاریخ کا دھارا بدل دے گا, کینگروز نے چار سو نوے رنز کا ہدف دیا, چوتھے روز پاکستان نے آٹھ وکٹ پر تین سو بیاسی رنز بنا لیے اور منزل سے ابھی بھی ایک سو آٹھ رنز کی دوری پر ہے, اگر یہ ہدف حاصل کر لیا تو عالمی ریکارڈ ہوگا, ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف کالی آندھی نے دو ہزار تین میں کینگروز کے خلاف چار سو اٹھارہ رنز بنا کر میچ جیتا اور عالمی ریکارڈ بنایا,آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کا چوتھی اننگز میں بہترین سکور تین سو چھتیس رنز تھا جو اس نے انیس سو نوے میں میلبورن کی تاریخی میدان میں بنائے, آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ اعشاریہ ایک سات کی اوسط سے دو سو دو رنز بنائے, جو ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں چھٹی بہترین اوسط ہے,آسٹریلوی کپتان اسٹیون سمتھ نے پہلی اننگز میں ایک سو تیس دوسری اننگز میں تریسٹھ رنز بنائے, یہ ان کے کیرئیر کا ساتواں ٹیسٹ ہے جس میں انہوں نے سینچری اور ففٹی جڑی, پروٹیز جیک کیلس گیارہ ، کینگروز رکی پونٹنگ دس ،ایلن بارڈر نو اور آئی لینڈرز کمارا سنگاکارا نو بار یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں