لبنان کے دارالحکومت بیروت میں برطانوی خاتون سفارتکار کو قتل کردیا گیا

تیس سالہ ریبیکا ڈائکس بیروت میں برطانوی سفارت خانے میں کام کرتی تھیں، ان کی لاش موٹر وے کے ساتھ پڑی ہوئی ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کرنے سے پہلے ملزموں نے زیادتی کا نشانہ بنایا جسم پر تشدد کے نشان ہیں جبکہ لاش کو گاڑی سے پھینکا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قاتلوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہی ہے اور جلد ذمہ داروں کو پکڑ لیا جائے گا ، ریبیکا ڈائکس کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ، وہ جنوری دو ہزار سترہ میں بیروت سفارتخانہ میں تعینات ہوئی تھیں، برطانوی سفیر ہیوگو شارٹر کا کہنا ہے کہ ریبیکا کے قتل پر سارا سفارتی عملہ سوگ کی حالت میں ہے وہ ایک بہت اچھی خاتون تھیں