بارشوں کے باعث ریاست فجیرہ میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے
متحدہ عرب امارات آج کل شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے ،، کئی روز سے موسم سرما کی بارشیں متحدہ عرب امارات میں خوب برس رہی ہیں،، ریاست فجیرہ اور ابو ظبی میں بارش اس قدر شدید برسی کہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے،، پانی گھروں اور شاپنگ مالز میں داخل ہوگیا، العین شہر میں طوفانی بارشوں کے ساتھ اولے بھی پڑے،،سڑکوں سے پانی نکالنے کا کام جاری ہے، حکام نے شہریوں کو پہاڑی اور نشیبی علاقوں کی طرف نہ جانے کی ہدایت کی ہے،سلطنت عمان میں بھی طوفانی بارش نے مشکلات کھڑی کردی ہیں،، سیلابی صورتحال سے پانی گھروں میں پانی داخل ہو گیا، پانی کے دباؤ سے عمان میں یونیورسٹی کی چھت ٹوٹ گئی، متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ماہرین کے مطابق بارشوں کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہے گا،، صورتحال کے باعث ریاست فجیرہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،،