کراچی: ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،3خواتین سمیت8افراد زخمی
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ڈیفنس خیابان شاہین میں کار اور ہائی روف کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں زیب النسا،ہما،زینب،امان الحسن، نورالحسن اور سبحان شامل ہیں۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔