فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران قطر کا جزیرہ کیش میں عالمی فٹ بال ٹیموں کی میزبانی کا امکان

قطر فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کے سلسلے میں ایران کے جزیرہ کیش میں عالمی فٹ بال ٹیموں کی میزبانی کرسکتا ہے۔ایک ایرانی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق قطرکی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فٹ بال ورلڈ کپ 2022ءکی تیاریوں کے سلسلے میں ایران کے جزیرہ کیش میں عالمی فٹ بال ٹیموں کی میزبانی کی تیاری کررہا ہے۔ ر پورٹ کے مطابق ایرانی فٹ بال ایسوسی ایشن کے حکام نے قطری فٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین الشیخ حمد آل ثانی کو ایرانی سیاٰحتی جزیرہ کیش میں عالمی کپ کے مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کی میزبانی کی دعوت دی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق قطر نے ایرانی حکام کی دعوت قبول کرتے ہوئے دوحا سے براہ راست جزیرہ کیش تک پروازیں شروع کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شائقین اور ٹیموں کو جزیرے تک پہنچنے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق قطری فٹ بال ایسوسی ایشن کی فٹ بال ورلڈ کپ کی نگران ٹیم جلد جزیرہ کیش کا دورہ کرے گی اور وہاں پر تماشائیوں اور ٹیموں کی میزبانی کے حوالے سے امکانات اور تیاریوں کا جائزہ لے گی۔ ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین علی مہدی تاج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ 2022ء کے عالمی فٹ بال کپ کے بعض مقابلے جزیرہ کیش میں کرائے جانے کا امکان ہے۔