پولیس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، ہم دہشتگردوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سول ہسپتال میں چرچ حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، انہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے دس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے دئنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، پولیس اور سیکیورٹی فورسزکو شاباش دیتے ہیں، صرف ایک جوان نےکافی دیر تک دہشت گردوں کوروکے رکھا، پولیس کے اس بہادر اہلکار کیلئے کیلیے صدارتی ایوارڈکی سفارش کریں گے، نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ فورسز کا مورال بلندہے ،جو اسلحہ درکار ہوگا دیں گے، دہشت گردوں کےآگےکبھی نہیں جھکیں گے۔