پی ٹی آئی فرانس کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف فرانس کےنو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں جشن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی فرانس کی نو منتخب قیادت کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نو منتخب صدر پی ٹی آئی فرانس میاں ذوالفقار جتالہ، نائب صدر افضال ڈھل، جنرل سیکرٹری اصغر برہان، انفارمیشن سیکرٹری آصفہ ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ پی ٹی آئی فرانس کی مضبوطی اور عمران خان کے ویژن کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے وہ اپنی بھرپور کوشش کریں گئے۔ تقریب سے سینیر راہنما گلزار لنگڑیال، یاسر قدیر، نعمت اللہ ،عاکف غنی، طارق آرائیں و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
پارٹی کارکنوں اور نومنتخب عہدیداروں نے مزید کہا کہ نومنتخب عہدیداروں سے امید کی جاتی ہے کہ پارٹی کی ترقی اور ممبر شپ کے لئے عملی اقدامات کریں گے ۔ نو منتخب عہدیداران کا کہنا تھا کہ
انٹرا پارٹی الیکشن میں کارکنوں کا اعتماد ان پر بھاری ذمہ داری عائد کر رہا یے اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدا براہ ہونے کی بھرپور کوشش کریں گئے۔ پی ٹی آئی فرانس کو متحد رکھنے اور الیکشن کے دوران پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ عمران خان کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے۔