سپریم کورٹ نے نواز شریف اور عمران خان کےلیے الگ الگ معیار اپنایا،وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب کاکہناتھا،کہ آج ملک میں سی پیک اور ترقی کے منصوبوں کی باتیں ہورہی ہیں، اٹھائیس جولائی کے فیصلے کے بعد ملکی حالات پر جو اثر پڑا، عوام کے عینی شاہد ہیں،کہ نوازشریف اور عمران خان کےلیے انصاف کے الگ معیار نہیں چلیں گے،عمران خان،آصف زرداری یا قادری جو بھی کریں،،عوام سب دیکھ رہی ہے،آئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ اپنی کارکردگی پر ووٹ لے گی،مریم اورنگزیب وزیرمملکت اطلاعات, وزیراطلاعات کا مزید کہناتھا،،کہ عمران خان کی کسی بھی بات کا جواب دینا اپنے لیے شرمندگی کا باعث سمجھتی ہوں