آئندہ سال تک ملک کی نصف آبادی کے پاس مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈز ہونگے،وزیرصحت عامر کیانی
پیر کی سہ پہر راولپنڈی میں بے گھر افراد کیلئے ایک شیلٹر ہوم کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ملک کی نصف آبادی کے پاس آئندہ سال تک مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈز موجود ہوں گے۔وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ کارڈز کے حامل افراد نجی ہسپتالوں میں سات لاکھ بیس ہزار روپے تک کا مفت علاج کرا سکیں گے۔عامر کیانی نے کہا کہ ضرورت مندوں کو شیلٹر ہومز میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور متعلقہ صوبائی حکومتیں یہ اخراجات برداشت کریں گی۔