ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہو گا، شیخ رشید احمد
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہو گا عوام نے انصاف کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ہے وزیراعظم عوام کی آواز ہیں لوگ انصاف اور شرافت کی جمہوریت چاہتیہیں وزیر اعظم جلد ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے نالہ لئی کے دونوں اطراف مارکیٹیں بنائی جائیں گی ریلوے ٹریک کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خزانہ لوٹنے والوں کو حیاآنی چاہیے انہوں نے ملک کو تباہ کیا ناخنوں سے قوم کے چہروں کو نوچا، نوچنے والے آصف زرداری نواز شریف اینڈ کپنی ہیں مجھے دکھ ہے کہ بلاول آصف زرداری کی بھینٹ چڑھنے لگا ہے۔
آصف زرداری عمران خان کو اناڑی کہتے ہیں گھبرائیں نہیں عمران خان اناڑی ہے یا کھلاڑی پتا چل جائے گا پروڈکشن آرڈر پر میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ میرے شدید تحفظات ہیں ایک چور ڈاکو اور لٹیرا ہے اس کو پروٹوکول ملے اور وہ بھی منسٹر کالونی میں رہے اور جسے انصاف کی بنیادوں پر ووٹ ملے ہیں وہ بھی وہاں رہے قوم نے عمران خان کو انصاف اور بدمعاشوں کو نیست و نابود کرنے لٹیروں ڈاکوؤں چوروں جنہوں نے اس ملک کی دولت کو باہر منتقل کیا ان کو آئینی شکنجے مین لانے کے لیے ووٹ دیا ہے اللہ عمران خان کو یہ کامیابی دے گا۔