بیٹی سے رابطے کے لیے میگن کے والد نے ملکہ برطانیہ سے مدد مانگ لی
برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگن میرکل کے والد نے اپنی بیٹی سے رابطے کے لیے ملکہ برطانیہ الیزابیتھ سے مدد مانگی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ملکہ ان کی بیٹی کے ساتھ رابطہ کرانے میںان کی مدد کریںگی۔اے ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تھامس میرکل نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے ملنا اور رابطے میں رہنا چاہتا ہوں مگر اس کی شادی کے بعد میرا اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ میں نے متعدد بار ڈوچے ساسیکس شاہی محل سے رابطہ کیا اور بیٹی کے نام پیغامات بھیجے مگر انہیں کسی پیغام ایک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ملکہ الیزا بیتھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ملکہ برطانیہ کی دل سے قدر کرتاہوں۔ وہ اس حوالے سے جو بھی چاہیں کرسکتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ خاندانی مشکلات کا حل چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان چاہے شاہی ہویا غیرشاہی ہو ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔ سالگرہ کے موقع پر ہمیں رابطہ کرنا چاہیے۔تھامس میرکل کا کہنا تھا کہ میںنے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اس سے بات کرنا چاہی مگر رابطہ نہیں ہوسکا۔ مجھے توقع ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ جلد ہی میرا رابطہ بحال جائے گا اور ہم دونوں کے باپ بیٹی کا رشتہ پہلے جیسا ہوگا۔