بھارتی شہرممبئی کے ہسپتال میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک، 146زخمی
بھارتی شہر ممبئی کے ای ایس آئی سی کامگار ہسپتال میں آگ لگنے سے دو ماہ کے بچے سمیت 6 افراد ہلاک اور 146سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری ایسٹ میں واقع سرکاری ہسپتال کی چوتھی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوگئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پوری عمارت میں دھواں بھر گیا، جس کے نتیجے میں 2 ماہ کے بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے 147 افراد کو بچالیا۔حکام نے آتشزدگی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔