دنیا میں پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے ہرقدم اٹھائیں گے،وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور عوام کے سامنے اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی۔انہوں نے یہ بات وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے آزاد، فعال اور ذمہ دار ذرائع ابلاغ کے بھرپور کردار کے حق میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت ذرائع ابلاغ کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مدد دینے کیلئے ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے معاملات اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن سمیت ذرائع ابلاغ کے سرکاری اداروں کو مزید فعال اور موثر بنانے کیلئے ان میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وزارت اطلاعات کو میڈیا سے متعلق تمام امور میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستان کا تشخص بہتر بنانے اور عوام کے سامنے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو اجاگر کرنے میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک آزاد، فعال اور ذمہ دار ذرائع ابلاغ کے اہم کردار اور اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعادہ کیاکہ حکومت اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے لئے ذرائع ابلاغ تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرے گی۔وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کی وزارت سے متعلق معاملات اور سرکاری ذرائع ابلاغ کے اداروں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں موثر بنایا جاسکے۔وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کی قیادت پر مکمل یقین ظاہر کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وزارت اطلاعات ذرائع ابلاغ سے متعلق تمام امور میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔