سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم
سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے تمام اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھیں۔انہوں نے منگل کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ شہری ہوا بازی کو بھی اپنے علاقے میں تجاوزات کی نشاندہی کرنے اور انہیں ہٹانے کیلئے کارروائی کا حکم دیا۔جسٹس گلزار احمد نے ساحلی علاقے میں لوگوں کے لئے مشکلات کا باعث بننے والے تعمیراتی کام روکنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ کے جج نے Sea-Breeze پلازہ کی خراب صورتحال کے بارے میں کنٹونمنٹ بورڈ سے رپورٹ طلب کی ہے۔انہوں نے حیات ریذیڈنسی کی قانونی حیثیت کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی ہے۔