چین میں تیار ہونے والا پہلا طیارہ بردار بحری جہازبحریہ کے حوالے
چین میں تیار ہونے والا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز شین ڈونگ بحری فوج کے حوالے کردیا گیا۔شین ڈونگ بحری جہاز چین کے صوبہ ہینان کے سن یا شہر میں واقع ایک فوجی بندرگاہ پر بحریہ کے حوالے کیا گیا۔چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔