لاہور میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گرگیا

لاہور/کراچی : آج کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مزید سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے نے شہریوں کو مزید مشکلات سے دوچار کردیا، لاہور میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ کراچی میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر موسم خشک جبکہ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری تک رہ سکتا ہے جبکہ لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔