کراچی میں سردی کا راج، درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ
لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ Play Video شہر کراچی میں سردی کا راج برقرار ہے، رات گئے درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ملکہ کوہسار مری میں پارہ منفی 3 تک گرگیا، سردی کے باعث پانی پائپ لائنوں میں جم گیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج ہے، دھند کی وجہ سے سیالکوٹ موٹروے حد نگاہ 50 میٹر سے کم رہ جانے کے باعث بند کردی گئی۔ محکمہ موسمیات نے ملک میں دسمبر تا فروری معمول سےکم بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ زیادہ دھند پڑنے سے پھلوں اور سبزیوں کی افزائش اور نقل وحمل متاثر ہوگی، ایندھن کی طلب بڑھ جائے گی۔