دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد7کروڑ50لاکھ سے بڑھ گئی

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 28 لاکھ 52 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ7 لاکھ 61 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا تاحال سرفہرست ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، جہاں 3 لاکھ 14 ہزار 577 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اورحکومت نے واضح کردیا ہے کہ مزید صورتحال خراب ہونے پرسخت لاک ڈاؤن بھی لگایا جاسکتا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سماجی فاصلہ اپنانے کی ہدایات دی جارہی ہیں ۔