پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان شاداب خان ، محمد رضوان ، عبد اللہ شفیق، حیدر علی ، محمد حفیظ،خوشدل شاہ ، عماد وسیم ، فہیم اشرف، وہاب ریاض ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔