غریب طبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا قومی خدمت ہے:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کا فروغ اور غریب طبقے کو اپنی چھت فراہم کرنا قومی خدمت ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات وڈویلپمنٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے تعمیرات کو فروغ دینے پر کمرشل بینکوں کی طرف سے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم کو ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں کمرشل بینکوں کے سربراہان کی خصوصی طور پر شرکت کردی۔