پہلا ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی 4 کھلاڑی 20 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سےمحمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا اور 8 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ بغیر کسی رنز کے پویلین لوٹ گئے ۔ قومی ٹیم کی دوسری، تیسری اور چوتھی وکٹ 20 کے مجموعے پر گری جس میں رضوان 17، حیدر علی 3 اور تجربہ کار حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔ پاکستانی ٹیم کی پانچویں وکٹ 39 رنز پراس ووقت گری جب خوشدل شاہ بھی 16رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے ۔ خیال رہے کہ بابر اعظم انجری کے باعث ٹی 20سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد ٹی 20 ٹیم کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں ۔ 15 رکنی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، حیدرعلی، حارث رؤف، حسین طلعت، افتخاراحمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمدرضوان، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔