وزیراعظم مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا خود افتتاح کریں گے

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا نوٹس لیتے ہوئے 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایات کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا نوٹس لے لیا اور شوکت یوسفزئی کے توجہ دلانے پر 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایات کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شوکت یوسفزئی معاون خصوصی زلفی بخاری کیساتھ معاملے کوحل کریں، حکومت اورپارٹی مزدوروں کےحقوق پر کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔