شاداب اور فہیم نے پاکستان کی لاج رکھ لی، کیویز کو جیت کے لئے 154 رنز کا ہدف
آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی ذمے دارانہ اننگز نے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچالیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت نہ ہوسکا، قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے جال سے نہ نکل سکی، کیویز بولرز نے اپنی عمدہ بولنگ کی مدد سے پاکستان کے بلے بازوں کو قابو کیا۔ تجربہ کار بلے باز محمدحفیظ اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،حیدر علی3،خوشدل شاہ16،محمدرضوان17رنزبناسکے۔