لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کروانے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ پنجاب پاکستان کا سیاحتی مرکز بنے، لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی ڈبل ڈیکر بسوں کو متعارف کروا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج کا دن سیاحت کے حوالے سے اہم ہے، ورلڈ بینک کے تعاون سے 83 کروڑ روپے سے 6 نئی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں، سیاحت پر ورلڈ بینک کا فوکس ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں چکوال میانوالی کو فوکس کیا جا رہا ہے، اس کے بعد روہتاس اور لاہور قلعے پر کام کیا جائے گا۔ والڈ سٹی اتھارٹی 4.5 ارب سے شہر میں کام کر رہی ہے۔