نیشنل بینک پاکستان کے میڈیا ہیڈ سید ابن حسن کورونا وائرس سے جاں بحق

نیشنل بینک پاکستان کے میڈیا ہیڈ سید ابن حسن کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ سید ابن حسن کچھ روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور طبیعت بگڑنے پر جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔ سیدابن حسن کی نمازجنازہ امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی اور انہیں وادی حسن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔