سندھ میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق، 1 ہزار سے زائد شہری وبائی مرض کا شکار

کورونا وائرس کے پے در پے وار سے صوبہ سندھ شدید متاثر گزشتہ روز بھی 33 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 1 ہزار سے زائد شہری وبائی مرض کا شکار ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کے ساتھ ساتھ اس وبائی مرض سے جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے33 مریض انتقال کرگئے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد3270 ہوگئی ہے۔ نئے کیسز کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1374 نئے کیسز سامنے آئے جن میں1ہزار 93 سے کا تعلق کراچی سے ہے صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے 2 لاکھ 91 ہزار 3 سو 53 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔