جاپان ،شدید برفباری،سینکڑوں کاریں پھنس گئیں

جاپان میں شدید برفباری سے مختلف مقامات پر سینکڑوں کاریں برف میں پھنس گئیں۔جاپان میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری رہا ، نگاتا اور گنما پریفیکچرزمیں مختلف سڑکوں پر سینکڑوں کاریں برف میں پھنس گئیں۔مقامی فائر ڈبپارٹمنٹ سڑکوں پر پڑی برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکار برفباری میں پھنسے افراد کو غذا پہنچانے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کئے ۔