پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول ،پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کےاستعمال کیلئےپرعزم ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے پرعزم ہے۔ وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ڈیجیٹل گورننس کے بارے میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ بہتر نظم و نسق کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے کے نادار طبقات نچلی سطح پر حکومت کی سماجی بہبود اور سماجی تحفظ کی پالیسیوں سے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں گے۔ وزیراعظم نے ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لائحہ عمل میں یو این ڈی پی کی شراکت داری کو سراہا۔