جدید جہاز 'پی این ایس تبوک' کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت

پاکستان نیوی کے نئے جہاز 'پی این ایس تبوک' نے بحری بیڑے میں شمولیت اختیار کر لی۔نئے جہاز 'پی این ایس تبوک' کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب ڈاکیارڈ کراچی میں ہوئی۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے.پاکستان نیوی میں شامل کیا جانے والا نیا جہاز 'پی این ایس تبوک' اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے۔