بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارت کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔بھارتی فورسز نے جان بوجھ کراقوام متحدہ کے امن مشن ملٹری آبزرور کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا.بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں بڑھنے لگیں،بھارت نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑیوں کو نشانہ بنا ڈالا۔