مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الزام دوہرانے سے وہ سچ ثابت نہیں ہوتے۔ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل آپ کو کرپشن کا انٹر نیشنل سرٹیفکیٹ دی چکی ہے۔عمران خان ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے آپ کی حکومت کو چور قرار دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ، ست گھڑیوں اور زیورات چوری اور الزام دوسروں پہ۔عمران خان 22 سال سے آپ الزام لگا رہے ہیں، 4 سال سے حکومت میں ہیں لیکن ایک الزام ثابت نہیں ہوا۔عدالتوں کے فیصلے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر چکے ہیں۔ ترجما ن مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ عمران خان آپ شریف خاندان کے حسد میں مبتلا ہیں، کاش آپ نے یہ وقت قوم کی خدمت پر صرف کیا ہوتا۔ہمیں معلوم ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اور بھی الزامات لگائیں گے۔ملک میں گیس کا بحران ہے، معیشت تباہ ہے، بے روزگاری کا طوفان ہے لیکن آپ کوپرواہ نہیں۔