فیفا ورلڈ کپ؛ لیونل میسی دو اہم ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے دو اہم اعزاز اپنے نام کرلیے۔لیونل میسی FIFAWorldCup ٹورنامنٹ کے ایک ہی ایڈیشن میں گروپ مرحلے، راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ارجنٹینا اور فرانس کے مابین فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل اس وقت قطر کے لوسیل اسٹیدیم میں جاری ہے جس میں ارجنٹینا کی طرف سے لیونل میسی نے پینالٹی کک پر پہلا گول کردیا جبکہ دوسرا گول بھی میسی کی مدد سے اینجل ڈی ماریا نے کیا۔لیونل میسی فائنل میں فرانس کیخلاف گول کرنے کے بعد ایک ہی ٹورنامنٹ میں گروپ مرحلے، راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔لیونل میسی کا یہ ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ ہے جسے وہ ارجنٹینا کو تیسری بار ورلڈ کپ ٹرافی جتواکر یادگار بنانا چاہتے ہیں۔اسکے ساتھ لیونل میسی 1966 کے بعد سے فٹبال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 20 گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، گیرڈ مولر اور رونالڈو 19 گول کے ساتھ پیچھے رہ گئے ہیں۔