نیب کا موثرکردار شفافیت کے لیے بہت ضروری ہے،نیب پر کوئی دباؤنہیں، ہم کسی سیاستدان کی انکوائری کا نہیں کہتے۔رانا ثناء اللہ
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہراساں کیاجا رہا ہے،میاں منشاکو بلاوجہ دو دو گھنٹے نیب آفس میں بٹھایا جاتا ہے، ماضی کے کیسزکھولنے کے بجائے نئے کیسزکھولنا چاہئے،ان کا کہنا تھا کہ نیب کو کسی منصوبے پر ہاتھ ڈالنے سے نہیں روکا، نیب کاموثرکردار کرپشن کے خاتمے کیلئے انتہائی ضروری ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ نیب مزید ذمہ داری سے کام کرے، نیب نے بھی وزیراعظم کی تجویز کو اچھی طرح سمجھ لیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے حالات سندھ سے بہتر ہیں، صوبے کے شہر اور علاقے نسبتاً محفوظ ہیں، فورسزنے آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، چھوٹو گینگ آپریشن کو کراچی آپریشن سے جوڑنا غلط ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہرحکومت نےاورنج لائن ٹرین شروع کرنےکی کوشش کی، اورنج لائن ٹرین پر اپوزیشن کو3اعتراضات ہیں،، جو دور کردیں گے، ہم نے اورنج لائن منصوبے پر عمل درآمد کیا، اورنج لائن منصوبے کے تمام کاغذات ویب سائٹ پرموجودہیں۔